Khabar Pakhtoon Khwa News

خیبر پختونخواہ

June 27 2018 swat-post-calendar-in-swat-the-next-province-as-well-as-at-the-center,-the-pti-will-come-into-power--murad-saeed,-mubarullah-khan

سوات، آئندہ صوبے کے ساتھ ساتھ مرکز میں بھی پی ٹی آئی اقتدار میں آئیگیمراد سعید ، محب اللہ خان

hello

سوات (وقار سواتی سے ) پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار برائے این اے فور مراد سعید اور امیدوار برائے پی کے آٹھ محب اللہ خان نے کہا ہے کہ مستقبل میں بھی صوبے کے ساتھ ساتھ مرکز میں پی ٹی آئی حکومت میں آئیگی اور ملک کا وزیر اعظم عمران خان ہوگا ، پی ٹی آئی نے اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں عوام میں شعود پیدا کیا ہے ، مرکز میں حکومت قائم ہوتے ہی مسافروں کے لئے قانون سازی کریں گے ، علاقے کے عوام پی ٹی آئی سے خوش ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نیلگرام آرکوٹ میں الیکشن جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی انتھک محنت اور ثابت قدمی نے پارٹی کو آج یہ مقام دیا ہے مشکل حالات میں پارٹی کے نظریے اور تبدیلی کی سوچ کو تقویت دینے والے ہمارا اثاثہ ہیں جن کارکنان نے عمران خان کے ہاتھ مضبوط کیے اُنکو کبھی مایوس نہیں کریں گے،آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی ملک بھر میں کامیابی حاصل کرے گی اسکی کامیابی کیلئے ہر کارکن برادری ازم اور ذاتی تعلقات کو بالائے طاق رکھ کر کوشش کرے گا،پارٹی کیلئے قربانیاں دینے والوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ جلسے سے پاکستان تحریک انصاف مالاکنڈ ڈویژن کے سینئر نائب صدر حاجی فضل مولا سمیت تحصیل کونسلروں نے خطاب کیا جبکہ اس موقع پر بڑی تعداد میں پارٹی کارکنان اور عوام شریک تھے ۔