Khabar Pakhtoon Khwa News

خیبر پختونخواہ

July 11 2018 swat-post-calendar-hundreds-of-people-participated-in-funeral-prayer-funeral-in-peshawar

عوامی نیشنل پارٹی کے شہید رہنما ہارون بلور پشاور میں سپرد خاک،نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت

hello

پشاور کے علاقے یکہ توت میں گذشتہ رات خود کش بم دھماکے میں شہید ہونے والے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماہارون بلورکی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد ان کی میت کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابقپشاور دھماکے میں شہید ہونے والے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور  پی کے 78 سے امیدوار بیرسٹر ہارون بلور کی وزیر باغ میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد انہیں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، نماز جنازہ میں اے این پی سربراہ اسفند یار ولی خان، الیاس بلور، غلام احمد بلور، سیاسی و مذہبی شخصیات، قریبی عزیز و اقارب سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ہارون بلور کا جسد خاکی نماز جنازہ کے بعد بڑے جلوس کی شکل میں تدفین کیلئے آبائی قبرستان لے جایا گیا، جہاں انہیں سپرد خاک کردیا گیا۔واضح رہے کہ گذشتہ رات 

 پشاور کے علاقے یکہ توت میں ہونے والے خود  کش بم دھماکے میں ہارون بلور سمیت 21 افراد شہید اور 50 سے زائد زخمی ہوئے تھے، خودکش حملہ اس وقت کیا گیا جب ہارون بلور کارنر میٹنگ کیلئے پہنچے تھے، ان کی آمد کے موقع پر یکہ توت میں آتشبازی جاری تھی کہ زور دار دھماکا ہوگیا۔یاد رہے کہ  بیرسٹر ہارون بلور کے والد بشیر بلور کو بھی دسمبر 2012ء میں خودکش حملے میں شہید کردیا گیا تھا۔