Khabar Pakhtoon Khwa News

خیبر پختونخواہ

September 13 2018 swat-post-calendar-ganglangs-gangpob-was-once-again-drowned

شانگلہ کا گائوںپاگوڑی ایک مرتبہ پھر سوگ میں ڈوب گیا

hello

شانگلہ(نمائندہ )درہ آدم خیل کے علاقہ اخوروال میں جاں بحق ہونے والے کان کنوں کا تعلق شانگلہ کی یونین کونسل پیر آباد کے علاقہ پاگوڑی سے تھا جو ایک مرتبہ پھر سوگ میں ڈوب گیا۔جاں بحق ہونے والوں میں دو بھائی عظیم گل اور زمین گل شامل ہیں۔ لاشوں کو ایمبولینسز کے ذریعے شانگلہ پہنچایا گیا جہاں مزدوروں کے رشتہ داروں سمیت ہزاروں افراد موجود تھے ۔ اس موقع پر سول سوسائٹی کے نمائندوں نے ہزاروں افراد کے ساتھ احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ شانگلہ کے کوئلے کان کے مزدوروں کو سہولیات اور تحفظ دیا جائے بعد ازاں میتوں کو آبائی علاقے روانہ کر دیا گیا جہاں انہیں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ ضلع ناظم شانگلہ شانگلہ کی سیاسی جماعتوں کے مقامی مشران اور ڈپٹی کمشنر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ یاد رہے کہ اس سال شانگلہ کے سے زائد کوئلہ کان کے مزدور بلوچستان ، حیدر آباد اور درہ آدم خیل میں کائلہ کان حادثوں میں جاں بحق ہوگئے ہیں لیکن حکومت کی جانب سے اس جانب کوئی توجہ نہیں دی گئی ہے۔