Khabar Pakhtoon Khwa News

خیبر پختونخواہ

July 05 2018 swat-post-calendar-friendship-of-a-young-couple-when-the-girl-asked-for-a-marriage-when-she-was-pregnant,-ashok-called-for-a-visitor-to-visit-and-then-made-a-move-that-it-would-be-difficult-for-you-to-believe-in-the-eyes

نوجوان جوڑے کی دوستی، حاملہ ہونے پر لڑکی نے شادی کا مطالبہ کیا تو عاشق نے محبوبہ کو ملاقات کیلئے بلایا اورپھر ایسی حرکت کردی کہ آپ کیلئے آنکھوں پر یقین کرنا مشکل ہوجائے

hello

 پشاور کے علاقہ دا ﺅد زئی میں شادی کا مطالبہ کرنے پر عاشق نے محبوبہ کو ملاقات کے بہانے دریائے کابل کے کنارے بلا کردھکا دیکر دریا میں گرادیاتاہم لوگوں نے دریا میں چھلانگ لگا کراسے بچا لیا گل باز اور ارم ناز کی چند ماہ قبل دوستی ہوئی ، زیادتی پرحاملہ لڑکی نے شادی کا کہا تو ملاقات کیلئے بلا کر دریامیں پھینک دیا۔ مسماة ارم ناز سکنہ دا ﺅد زئی نے رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ چند ماہ قبل اس کی مہاجر کیمپ میں گل باز نامی لڑکے سے ملاقات ہوئی جسکے بعددوستی اورموبائل فون پر رابطے شروع ہو گئے،پانچ ماہ قبل گل باز اسے ملاقات کے لئے خزانہ کے علاقے میں لے گیا اور وہاں اسے اپنی ہوس کا نشانہ بنا یا جس کے بعد وہ حاملہ ہو گئی تو اس نے گل بازسے شادی کا مطالبہ کیا لیکن جب بھی وہ بات کرتی گل باز اسے ٹرخا دیتاتھا گزشتہ روز گل باز نے اسے تھانہ دا ﺅد زئی کی حدود میں واقع دریائے کابل کے کنارے ملاقات کے لئے بلالیا وہاں پہنچ کر گل باز نے اسے اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر پانچ ہزار روپے اور2تولے سونا چھین لیا اور اس سے جان چھڑانے کے لئے اسے دھکا دیکر دریائے کابل میں گرا دیا ااور خود فرار ہو گیا اس دوران اس نے چیخنا چلانا شروع کیا تو قریب موجود لوگوں نے دریامیں چھلانگ لگا کر اس کی جان بچائی پولیس نے لڑکی کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف مقدمات درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی۔