Khabar Pakhtoon Khwa News

خیبر پختونخواہ

May 24 2018 swat-post-calendar-daily-charity-supplies-to-thousands-of-people-in-charbagh-for-sixteen-years

سوات میں رمضان المبارک میں روزہ داروں کےلئے افطاری کا بھر پور انتظام ،ہزاروں لوگ مستفید

hello

سوات (سوات پوسٹ ڈاٹ کام) رمضان المبارک نیکیاں سمیٹنے کا مہینہ ہے، تب ہی تو رزق کی فراخی ہوتی ہے لیکن ماہِ صیام میں مہنگائی میں بے تحاشہ اضافہ کے بعد اکثر غریب و مزدور ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جن کو افطاری و سحری میں دو وقت کا کھانا بھی میسر نہیں ہوتا۔ مینگورہ شہر سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر واقع چارباغ میں ایک ایسا مسیحا بھی ہے جو پچھلے سولہ سال سے ہزاروں لوگوں کو روزانہ افطاری و سحری کے لئے مفت کھانا فراہم کرتا ہے۔ حاجی جہانزیب مخیر حضرات کے مالی تعاون سے رمضان میں روزانہ دس سے بارہ دیگوں پر مشتمل کھانا تیار کر تا ہے اور نمازِ عصر کے بعد یہ کھانا لوگوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ نمازِ عصر کے بعد لوگ گھروں سے کھانے کے لئے برتن لے کر حاجی جہانزیب کے ڈیرہ کے سامنے جمع ہو جاتے ہیں جہاں ہر روز ہزاروں افراد کو افطاری و سحری کے لئے مفت کھانا دیا جاتا ہے۔ چارباغ میں جہاں غریب لوگ کھانا کھانے کے لئے برتن لے کر جاتے ہیں، وہاں عام لوگ بھی سالن کے حصول کے لئے پہنچ جاتے ہیں۔ رمضان المبارک کے پہلے روزے سے لے کر تیسویںروزے تک اس جگہ پر روازنہ ہزاروں افراد اس مفت کھانے سے مستفید ہوتے ہیں۔ کھانے کے بارے میں لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ کھانا انتہائی ذائقہ دار ہوتا ہے۔ اس کھانے کی لذت باقی کھانوں سے زیادہ ہے۔ کھانا لینے کے لئے آنے والے ایک بچے افسر علی کا کہنا تھا کہ ہمارے گھر میں افطاری کے لئے کھانا تیار کیا جاتا ہے، لیکن گھر میں جتنے بھی کھانے بنتے ہوں، ان سب سے حاجی جہانزیب کے مفت کھانے کا ذائقہ بہتر ہوتا ہے۔ اس لئے وہ روزانہ یہ کھانا لے کر جاتے ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کو روزانہ الگ الگ کھانا تیار کرکے دیا جاتا ہے جس میں آلو گوشت سے لے کر سبزی اور مختلف قسم کی دالیں شامل ہوتی ہیں