Khabar Pakhtoon Khwa News

خیبر پختونخواہ

August 10 2018 swat-post-calendar-chakradah-road-will-be-completed-by-2019-dr-mohammad-daud

چکدرہ روڈ کا منصوبہ 2019 تک مکمل ہوگا، ڈاکٹر محمد داود

hello

پشاور (آئن لائن نیوز) خیبر پختو نخوا کے نگران وزیر برا ئے موا صلا ت و تعمیر ات ڈاکٹر محمد داود نے نیشنل ھا ئی وے اتھا رٹی کے حکا م پر زور دیا کہ وہ چکد رہ تا کا لا م 134 کلو میٹر روڈ پر تعمیراتی کا م کو مزید تیز کر یں تا کہ اس روڈ کو مقر رہ وقت تک مکمل کیا جا سکے۔ اُنہو ں نے بحر ین تا کا لا م 36 کلومیٹرروڈ پر تعمیراتی رفتا ر کو سرا ہتے ہو ئے کہا کہ یہ روڈ صو بے میں سیا حت کے فروغ کے نکتہ نظر سے نہا یت اہمیت کا حا مل ہے۔ اسلئے اس روڈ کو تر جیحی بنیا دوں پرمکمل کیا جائے تاکہ علاقے میں سیاح حضرات کو آمدورفت میں کو ئی مشکل درپیش نہ ہو۔ ان خیا لا ت کا اظہا راُنہو ں نے اپنے دفتر پشاور میں محکمہ نیشنل ھا ئی وے اتھا رٹی کے ایک اجلا س سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔ اجلا س میں بحر ین تا کا لا م روڈ کے پر اجیکٹ ڈائر یکٹر امتیا ز خا ن اور نیشنل ہائی وے اتھا رٹی کے طا ہر محمو د اور دیگر افسران نے بھی شر کت کی۔ پرا جیکٹ ڈائر یکٹر نیشنل ھا ئی وے اتھا رٹی نے صو با ئی وزیر کو بتا یا کہ 2010 کے سیلا ب کی وجہ سے کا لا م کو ملا نے والی اس سڑک اور پلو ں کو شدید نقصا ن پہنچا جسکی وجہ سے کا لا م، بحر ین اور گر د و نواح کے علا قو ں کے درمیا ن رابطے منقطع ہو چکے تھے جسکے بعد نیشنل ھا ئی وے اتھا رٹی نے چکد رہ تا کا لا م 134 کلو میٹر پر محیط طویل سڑک کا منصو بہ شروع کیا۔ اُنہو ں نے کہا کہ اس منصو بے کو 6 حصو ں میں تقسیم کیا گیا جسے 2019 تک مکمل کر دیا جا ئے گا۔