Khabar Pakhtoon Khwa News

خیبر پختونخواہ

September 23 2018 swat-post-calendar-atif-khan-challenged-the-success-of-amir-e-hurriyat

عاطف خان نے امیرحیدرہوتی کی کامیابی چیلنج کردی

hello

پشاور(سپیشل رپورٹر)خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر محمد عاطف نے عام انتخابات میں مردان سے قومی اسمبلی کی نشست پر کامیابی حاصل کرنے والے عوامی نیشنل پارٹی کے امیر حیدر خان ہوتی کی کامیابی پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی سینئر صوبائی وزیر نے عدالت عالیہ میں مردان کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے21پر دوبارہ گنتی کیلئے رٹ پٹیشن دائر کردی جبکہ انتخابی مہم کے دوران ان پر الزامات لگانے پر اے این پی کے ایک اور رہنما حمایت اللہ مایار کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ بھی دائر کردیا سینئر صوبائی وزیر محمد عاطف نے پشاور ہائیکورٹ میں دائر رٹ میں موقف اختیار کیا ہے کہ 25جولائی کے عام انتخابات میں انہوں نے مردان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے21سے حصہ لیا تھاجہاں سے اے این پی کے امیدوار امیر حیدر خان ہوتی نے کامیابی حاصل کی ان کی درخواست ہے کہ این اے21پر دوبارہ گنتی کرائی جائے واضح رہے کہ عام انتخابات میں این اے21مردان سے امیر حیدر خان ہوتی نے78ہزار911ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی جبکہ محمد عاطف نے 78ہزار876ووٹ حاصل کئے اور یوں حیدر ہوتی35ووٹوں کی برتری کیساتھ جیت گئے تھے سینئر وزیر خیبر پختونخوا محمد عاطف نے ایک اور کیس میں اے این پی کے حمایت اللہ مایار کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کیا ہے ہتک عزت دعویٰ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اے این پی رہنماء نے انتخابی مہم کے دوران ان پر الزامات لگائے تھے جس پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج اسلام آباد کی عدالت نے اے این پی رہنماء حمایت اللہ مایارکو ہتک عزت کا سمن جاری کرتے ہوئے کل یعنی24ستمبر کو طلب کر لیا۔