International News

بین الاقوامی

November 17 2018 swat-post-calendar-yemeni-air-strike-in-yemen-10-killed

یمن میں اتحادی افواج کا فضائی حملہ، 10 ہلاک

hello

یمن کی بندرگاہ پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے اتحادی افواج نے باغیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کے بندرگاہی شہر حدیدہ میں حوثی باغیوں کے زیر تسلط علاقے میں گھمسان کی جنگ جاری ہے۔ اتحادی افواج قبضہ واگزار کرانے کے لیے باغیوں کے ٹھکانوں پر تابڑ توڑ حملے کر رہی ہے جب کہ حوثی باغیوں کی جانب سے بھی سخت مزاحمت کا سامنا ہے۔

اتحادی فوج نے تازہ ترین جھڑپ میں باغیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے اس طرح محض ایک ہفتے کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد 50 کے قریب پہنچ گئی ہے جب کہ ہزاروں شہری نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔ تازہ جھڑپ اتحادی افواج کی جانب سے رواں ہفتے عارضی جنگ بندی کے اعلان کے بعد ہوئی ہے۔

 

واضح رہے کہ یمن کی بندرگاہ حدیدہ پر قبضے کے لیے حوثی باغیوں اور اتحادی افواج کے درمیان ایک ماہ سے جنگ جاری ہے، تاہم رواں ہفتے یمن کی جانب سے جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا۔