International News

بین الاقوامی

September 06 2018 swat-post-calendar-the-donald-trump-dismissed-the-revelations-in-american-journalists-book

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صحافی کی کتاب میں انکشافات کو مسترد کردیا

hello

 واشنگٹن:  

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافی ووڈورڈ کی کتاب میں اپنے خلاف کئے گئے انکشافات کو مسترد  کرتے ہوئے کہا کہ کتاب میں حقائق کو مسخ کیا گیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صحافی ووڈ ورڈ کی کتاب میں کیے جانے والے انکشافات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کتاب کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، یہ ایک افسانہ ہے جس میں نہ صرف وائٹ ہاوس کی سرگرمیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا بلکہ انتظامیہ کے چند اراکین کی کتاب میں توہین بھی کی گئی ہے۔

معروف امریکی صحافی باب ووڈورڈ نے اپنی کتاب ’ٹرمپ فیئر ان دا وائٹ ہاؤس‘ میں انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کے افسران ان کے غیرمتوقع  رویہ سے خاصے  پریشان رہتے ہیں، وہ صدرکے ڈیسک سے اہم کاغذات کو چرالیتے ہیں تاکہ وہ ان پر دستخط نہ کردیں۔

 

اس کے علاوہ کتاب میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے شامی صدر بشارالاسد کو قتل کرنے کا بھی حکم  بھی دیا جب کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے چیف آف اسٹاف جان کیلی انہیں احمق کہتے ہیں۔