International News

بین الاقوامی

June 24 2018 swat-post-calendar-presidential-and-parliamentary-elections-the-same-time-for-the-first-time-in-turkey

ترکی میں پہلی مرتبہ ایک ہی دن صدارتی اور پارلیمانی انتخابات

hello

ترکی میں صدر کے عہدے کے لیے 6 امیدواروں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ جاری ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ صدارتی اور پارلیمانی انتخابات ایک ساتھ ہورہے ہیں۔ صدارتی اور پارلیمانی انتخاب کے لیے ووٹنگ کا عمل ترکی کے وقت کے مطابق آج صبح 8 بجے سے شروع ہوگیا ہے جو 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔ ترکی میں 5 کروڑ 63 لاکھ 22 ہزار 6 سو 32 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جن کے لیے 1 لاکھ 80 ہزار 65 بیلٹ باکس بنائے گئے ہیں جب کہ ساڑھے 30 لاکھ بیرون ملک مقیم شہری پہلے ہی اپنا حق رائے دہی استعمال کرچکے ہیں۔

ووٹنگ کے اختتام پر سب سے پہلے صدارتی امیدواروں کی گنتی ہو گی اس کے بعد پارلیمانی انتخاب کی باری آئے گی۔ صدارتی انتخاب کی دوڑ میں عوامی اتحاد کے رجب طیب اردگان، جمہوریت عوام پارٹی کے محرم انجے، کرد سیاسی جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے صلاح الدین دمیر تش، فضیلت پارٹی کے تیمل کرمولا اولو اور وطن پارٹی کے دواُو پیرنچک شامل ہیں۔ تاہم سخت مقابلہ دوسری بار صدارت کے امیدوار طیب اردگان اور جمہوریت عوام پارٹی محرم انجے سے ہوگا۔