International News

بین الاقوامی

August 07 2018 swat-post-calendar-official-helicopter-nab-sought-imran-khan-today

امریکا میں غیر آباد علاقے کے مکان سے 11 بچے بازیاب

hello

میکسیکو: امریکی ریاست نیو میکسیکو کے دور دراز سرحدی علاقے سے خفیہ طور پر قید کیے گئے 11 بچوں کو بازیاب کرالیا گیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی پولیس نے ایک غیر آباد سرحدی علاقے کے زیر زمین کمپاؤنڈ سے 11 بچوں کو بازیاب کرا لیا ہے۔ بھوک سے نڈھال بچوں کی حالت نہایت خراب ہے جب کہ ان کا حلیہ کسی جنگی غلاموں جیسا تھا۔ کمپاؤنڈ سے 2 مسلح افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ کمپاؤنڈ میں بجلی اور پانی کا انتظام نہیں تھا۔پولیس نے تحقیقات کا آغاز گزشتہ برس پولیس کو موصول ہونے والی ایک شکایت کے بعد کیا جس میں ایک خاتون نے اپنے شوہر وہاج کے خلاف بچے کے اغواء کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ اگست میں خفیہ اہلکاروں نے وہاج کی نیو میکسیکو کے سرحدی علاقے میں ایک غیر معمولی مقام پر موجودگی کی اطلاع دی تھی۔پولیس نے نیو میکسیکو کے غیر آباد علاقے میں ٹائروں سے گھرے ہوئے پُراسرار کمپاؤنڈ کی نگرانی شروع کی۔ اس کمپاؤنڈز کو پلاسٹک کے ذریعے ڈھانکا گیا تھا تاکہ مقام کا فضائی معائنہ نہ کیا جا سکے۔ اسی دوران پولیس کو ایک پرائیویٹ جاسوس کی جانب سے بھوک سے پریشان بچوں کا ٹیکسٹ میسیج موصول ہوا۔ٹیکسٹ میسیج موصول ہونے کے بعد پولیس نے کمپاؤنڈ پر چھاپہ مارنے کا فیصلہ کیا۔ چھاپے کے دوران بوسیدہ کپڑوں میں ملبوس اور بھوک سے نڈھال 11 بچے برآمد ہوئے جب کہ دو مسلح افراد وہاج اور لوکاس مارٹن کو حراست میں لے لیا گیا۔ 3 خواتین نے ان بچوں کی والدہ ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ ان خواتین کو حفاظتی طور پر نظربند کر دیا گیا ہے۔