International News

بین الاقوامی

May 31 2018 swat-post-calendar-modis-visit-indonesia-15th-contract-including-the-port-of-the-indian-ocean

مودی کا دورہ انڈونیشیا، بحر ہند میں بندرگاہ کی تعمیر سمیت 15 معاہدے

hello

بھارت اور انڈونیشیا نے بحر ہند میں مشترکہ بندرگاہ کے قیام اور دفاع اور معیشت کے شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے تاہم اس اتفاقِ رائے کا اعلان بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کے انڈونیشیا کے دورے کے دوران بدھ کو کیا گیا۔

بھارتی وزیرِ اعظم تین ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں ہیں جہاں انھوں نے بدھ کو صدر جوکو وِدودو سے ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں رہنماوں نے بحر ہند میں انڈونیشیا کی حدود میں اسٹریٹجک بندرگاہ تعمیر کرنے اور دفاعی اور سمندری تعاون میں اضافے کا عزم ظاہر کیا۔

ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ بھارت آسیان میں انڈونیشیا کے مثبت کردار کو اہمیت دیتا ہے اور اس کے ساتھ تعاون اور تجارت میں اضافے کا خواہش مند ہے۔ انھوں نے حال ہی میں انڈونیشیا میں گرجا گھروں پر ہونے والے دہشت گرد حملوں کی بھی مذمت کی۔

 

صحافیوں سے گفتگو میں انڈونیشیا کے صدر ودودو نے کہا کہ بھارت ان کے ملک کا ایک اہم اسٹریٹجک دفاعی شراکت دار ہے اور دونوں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں باہمی تعاون کو جاری رکھیں گے۔

بھارتی وزیرِ اعظم کے دورے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں مین تعاون بڑھانے کے 15 معاہدوں پر بھی دستخط کیے گئے۔ دونوں رہنماوں نے باہمی تجارت کو 50 ارب ڈالر تک پہنچانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔اپنے اس دورے کے دوران نریندر مودی نے جکارتہ کی مشہور استقلال مسجد کا دورہ بھی کیا اور مسجد کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔ خطے کے اپنے اس دورے کے دوران وزیرِ اعظم مودی ملائیشیا اور سنگاپور بھی جائیں گے۔