International News

بین الاقوامی

August 09 2018 swat-post-calendar-canada-refuses-to-apologize-to-saudi-arabia

کینیڈا کا سعودی عرب سے معافی مانگنے سے انکار

hello

مانٹریال: کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سعودی عرب میں انسانی حقوق پر تشویش کے اظہار پر معافی مانگنے سے انکار کردیا۔مونٹریا ل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا احترام کرتے ہیں اور  سفارتی و سیاسی سطح پر سعودی عرب کے ساتھ چلیں گے تاہم انسانی حقوق کے لیے  سب کے سامنے بات کرتے رہیں گے۔کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے وزیر خارجہ کا سعودی عرب سے رابطہ قائم ہے، جس میں حالیہ تنازع پر تفصیلی بات ہوئی ہے ہم سعودی عرب سے سفارتی تعلقات خراب نہیں کرنا چاہتے اور تعلقات جاری رکھیں گے۔دوسری جانب قطر ی میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے کینیڈا میں زیر علاج سعودی شہریوں کے علاج پر پابندی لگاتے ہوئے اپنے شہریوں کو دوسرے ممالک کے اسپتالوں میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔واضح رہے کہ کینیڈا نے سعودی عرب میں انسانی حقوق کے کارکنوں کی گرفتاری پرتشویش کا اظہار کیا تھا جس پر سعودی عرب نے کینیڈا سے سفارتی و تجارتی تعلقات منقطع کرلیے ہیں۔