Dilchasp Ajeeb O Ghareeb News

دلچسپ و عجیب

October 13 2018 swat-post-calendar-the-doctors-took-15-cm-bamboo-floating-in-the-patients-eye

ڈاکٹروں نے مریض کی آنکھ میں تیرتا 15 سینٹی میٹر کیڑا باہر نکال لیا

hello

کرناٹکا: بھارت میں ڈاکٹروں نے ایک شخص کی آنکھ کے سفید حصے میں تیرتے ہوئے طفیلی کیڑے کو باہر نکال لیا جس کی لمبائی 15 سینٹی میٹر تھی۔60 سالہ نامعلوم شخص کو چند روز قبل بھارتی ریاست کرناٹکا میں واقع ایک شہر کے اسپتال میں لایا گیا۔ اسپتال میں ڈاکٹر سری کانت شیٹی نے فوری طور پر ان کے لیے معمولی آپریشن تجویز کیا بصورتِ دیگر بینائی ضائع ہونے کا احتمال تھا۔ کیڑے کو نکالنے کا پورا عمل فلمایا گیا اور اسے آن لائن پوسٹ بھی کیا گیا جسے دیکھ کر جسم میں جھرجھری طاری ہوجاتی ہے۔ڈاکٹر یہ جان کر حیران رہ گئے کہ 15 سینٹی میٹر لمبا طفیلیہ مریض کی آنکھوں میں دائیں بائیں حرکت کررہا تھا۔  بعد ازاں ماہرین کی ٹیم نے بھی مریض اور طفیلی (پیراسائٹک) کیڑے کا معائنہ کیا تو انکشاف ہوا کہ یہ مچھر کے کاٹنے سے منتقل ہوا ہے۔اس کیڑے کا نام  ’ووکریریا بین کرافٹی‘ ہے لیکن اس کے آنکھوں میں پہنچنے کا امکان بہت کم ہوتا ہے اور کسی شخص کی آنکھ میں اس کا پہنچ جانا ایک حیرت انگیز واقعہ ہے۔