Dilchasp Ajeeb O Ghareeb News

دلچسپ و عجیب

August 12 2018 swat-post-calendar-the-cows-soup-is-even-more-expensive-than-the-cow

گائے کے گوشت کا سُوپ خود گائے سے بھی مہنگا

hello

بیجنگ: چین میں ایک ایسا ریستوران بھی ہے جہاں گائے اور نوڈل کا سوپ ملتا ہے لیکن اس کی قیمت خود مکمل گائے سے بھی زیادہ ہے۔ہیبائی صوبے میں شیجیاز ہوانگ شہر میں واقع ایک چینی ریستوران میں دنیا کا سب سے مہنگا سوپ فروخت ہورہا ہے جس کی قیمت 2014 ڈالر یا پاکستانی دو لاکھ 40 ہزار روپے ہے۔سوپ کا نام ’ہاؤزونگہاؤ بیف نوڈل سوپ‘ ہے جو نائیو گینگشن ریستوران میں فروخت کیا جارہا ہے اور سوشل میڈیا پر غیرمعمولی مقبولیت حاصل کررہا ہے۔ اس کا ایک پیالہ لاکھوں روپے کا ہے اور ریستوران کا دعویٰ ہے کہ اس کی تیاری میں انتہائی مہنگے اجزا استعمال کیے جاتے ہیں۔ذرائع ابلاغ کے مقامی نمائندوں نے جب ریستوران سے اتنے قیمتی سُوپ کا سوال کیا تو وہاں کے مینیجر نے بتایا کہ سُوپ کی تیاری میں چار اجزا آسمانی ہیں، چار زمینی اور چار بحری ہیں یعنی زمین، آسمان اور سمندر سے لیے گئے اجزا کے ذریعے سُوپ تیار کیا گیا ہے لیکن ان اجزا کی تفصیل نہیں بتائی گئی۔ریستوران انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ ایک پیالہ سُوپ کا آرڈر ایک ماہ پہلے دینا ضروری ہے، اس کی تیاری میں 12 ماہر ترین شیف اپنا فن دکھاتے ہیں، چھ ماہ قبل اس سُوپ کو مینو میں شامل کیا گیا اور اب تک صرف چار افراد نے ہی اسے استعمال کیا ہے۔ریستوران کی انتظامیہ نے مہنگی ترین ڈش کے الزام کے جواب میں کہا ہے کہ اس کی تیاری اتنی مہنگی ہے کہ انہیں کوئی منافع نہیں ہورہا۔