Dilchasp Ajeeb O Ghareeb News

دلچسپ و عجیب

July 17 2018 swat-post-calendar-lion-will-welcome-you-in-turkeys-unique-restaurant

ترکی کے انوکھے ریسٹورینٹ میں ’شیر‘ آپ کا استقبال کرے گا

hello

استنبول: 

 

استنبول کے ایک ریستوران میں صارفین کی دلچسپی کےلیے شیشے کے پنجرے میں شیر کو رکھا گیا ہے جب کہ یہاں مگر مچھ کے علاوہ دیگر جانور بھی موجود ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق استنبول کے ضلع بیکوز میں ایک ایسا انوکھا ریسٹورینٹ بھی ہے جس کے مالک کو پکوان کے علاوہ جنگلی جانور پالنے کا بھی شوق ہے اور اپنے اسی شوق کو اس نے ’میو زو‘ نامی ریسٹورینٹ قائم کر کے پورا کیا۔ اپنی نوعیت کے اس منفرد ریسٹورینٹ میں مزیدار کھانوں کے ساتھ ایک منی زو بھی ہے جہاں شیشے کے پنجرے میں بند ایک شیر، گاہکوں کے سامنے گھومتا پھرتا رہتا ہے۔

اس ریسٹورینٹ میں شیر کے علاوہ خوبصورت پرندے، مگر مچھ اور گھوڑے بھی موجود ہیں لیکن کھانے کی میزوں کے بیچوں بیچ موجود شیشے کے پنجرے میں آزادی سے گھومتا ہوا شیر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ تاہم سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کو، جس میں شیر ایک بچی کے پیچھے پیچھے گھوم رہا ہے، شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

   

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد متعلقہ حکام نے نوٹس لیتے ہوئے ریسٹورینٹ کے مالک کو طلب کر لیا ہے اور شیر کو چڑیا گھر منتقل کیا جانے کا امکان ہے تاہم مگر مچھ اور دیگر پرندے ریسٹورینٹ میں ہی موجود رہیں گے۔