Dilchasp Ajeeb O Ghareeb News

دلچسپ و عجیب

November 17 2018 swat-post-calendar-during-the-marriage-the-bride-has-read-the-post-of-the-brides-previous-affidavit

دلہن نے شادی کے دوران دلہا کے پچھلے معاشقے کے پیغامات پڑھ کرسنا دیئے

hello

کسی لڑکی کے لیے شادی کا دن زندگی کے اہم ترین دنوں میں سے ایک ہوتا ہے لیکن شادی کی تقریب میں ایک دل جلی دلہن نے دلہا کے دوسری عورت سے روابط کے وہ ٹیکسٹ پڑھ کر سنا دیے جو اس عورت نے شادی سے ایک روز قبل دلہن کو ارسال کیے تھے۔

خواتین کے مختلف معاملات پر مضامین شائع کرنے والی ایک ویب سائٹ ’وھم‘ کے مطابق دلہن نے بتایا کہ شادی سے ایک رات قبل نامعلوم نمبر سے اسے کئی ایس ایم ایس موصول ہوئے جس میں ایک عورت نے انتقاماً اپنے اور اس کے عنقریب ہونے والے شوہر کے پیغامات شیئر کیے تھے یہ پیغامات دونوں نے اپنے دیرینہ تعلقات کے دوران ایک دوسرے کو ارسال کیے تھے۔

دلہن کو جب ٹیکسٹ میسجز موصول ہوئے تو پہلے اس نے انہیں نظرانداز کردیا۔ اس کے بعد اسے اپنے ہونے والے شوہر کے اسکرین شاٹس کے ساتھ پیغامات ملے جس کے ساتھ نامعلوم عورت نے لکھا تھا کہ میں تو اس شخص سے شادی نہیں کروں گی، کیا آپ کرنا چاہیں گی؟

 

 

اس کے بعد نامعلوم عورت نے اپنی تصاویر بھیجیں جس میں اس کے ہونے والے شوہر کو بھی دیکھا جاسکتا تھا۔ یہ دیکھ کر دلہن سخت پریشان ہوگئیں اور پوری رات نہیں سوپائیں۔

اگلے روز عین شادی کے موقع پر دلہن کا لباس پہنے خاتون نے اپنے ہونے والے شوہر کے سارے پیغامات لڑکے کے اہلِ خانہ اور دوستوں کے سامنے پڑھ کرسنا دیئے جس کے بعد پورا مجمع دم بخود رہ گیا۔

اس کے بعد وہ اسٹیج پر چڑھیں اور تمام مہمانوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ آج کوئی شادی کی تقریب نہیں کیونکہ اپنے ہونے والے شوہر کو میں جیسا سمجھتی تھی وہ حقیقت میں ویسا نہیں ہے۔ دلہن کے بیان پر دولہا کا رنگ تبدیل ہوگیا بعد ازاں سارے پیغامات سناکر دلہن تیزی سے شادی کی تقریب سے باہر نکل گئی۔