Dilchasp Ajeeb O Ghareeb News

دلچسپ و عجیب

July 05 2018 swat-post-calendar-amazingly-surprisingly-about-painting-eleven-year-old-karim-heritage

گیارہ سالہ کریم وارث کے مصوری کے حیرت انگیزشاہکار

hello

منفرد صلاحیتوں کے حامل نائجیریا کے 11 سالہ کریم وارث کے مصوری کے فن پاروں نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔صرف 6 سال کی عمر سے مصوری کرنے والے 11 سالہ کریم وارث نے کارٹون کیریکٹرز کے اسکیچ بنانے شروع کیے اور جیسے جیسے ان کا مشاہدہ بڑھتا گیا ان کے فن میں مزید نکھار پیدا ہوگیا۔ کریم وارث کی پینٹنگز حقیقت سے قریب تر ہونے کے باعث دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیتی ہیں۔

WARIS 3

 
 

 

زمانہ طالب علمی میں ہی کریم وارث کو اچھے اساتذہ میسر آئے جنہوں نے اس کم سن طالب علم میں چھپی تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارنے میں مدد فراہم کی۔ اساتذہ کی حوصلہ افزائی اپنی جگہ تاہم غربت کے باعث وہ کسی بڑی اکیڈمی میں داخلہ نہ لے سکا۔ کریم وارث کی والدہ جو پیسے جیب خرچ کے لیے دیا کرتی تھیں ان سے وہ ڈارئنگ شیٹس اور دیگر سامان خرید لیا کرتا۔ کریم وارث کو زیادہ شہرت سوشل میڈیا میں انسٹاگرام پرشائع کی گئی تصاویر سے ملی۔

WARIS KAREEM PIC

کریم وارث کی مصوری کی خاص بات چہرے کے تاثرات کی بہترین عکاسی ہے جس میں ماتھے پر پڑنے والی شکنیں اور پسینے کے قطروں کو حقیقی انداز میں پیش کرنا ہے جس کےلیے خصوصی مہارت کی ضرورت ہوتی ہے اور جسے سیکھنے کے لیے برسوں لگ جاتے ہیں لیکن قدرتی طور پر مصوری کی صلاحیتوں سے مالا مال کریم وارث کے یہ بائیں ہاتھ کا کام لگتا ہے۔

WARIS

گیارہ سال کریم وارث کی تخلیق کیے گوے فن پاروں نے عالمی میڈیا کی توجہ حاصل کرلی جس کے بعد کم سن مصور کے انٹرویوز کا سلسلہ جاری ہے۔ نائجیریا کے لیے فخر کا باعث بننے والے کریم وارث اپنے ملک سے متعلق غلط تاثر کو زائل کرنے کے لیے کام کرنے کے خواہاں ہیں۔